ڈیلی اردو کو استعمال کرنے کے لیے آپ پر نیچے دی ہوئی شرائط کا اطلاق ہوگا۔
آپ ڈیلی اردو کو اس شرط پر استعمال کر رہے ہیں کہ آپ اسے صرف قانونی طور پر جائز مقاصد کے لیے استعمال کریں گے اور کسی دوسرے کے حقوق پر اثر انداز نہیں ہوں گے، اور کسی دوسرے شخص کے ڈیلی اردو سے مستفید اور لطف اندوز ہونے کے حقوق کو متاثر نہیں کریں گے۔ اس ویب سائٹ پر جو رویے ممنوع ہیں ان میں کسی دوسرے شخص کو ڈرانا دھمکانا، اسے ذہنی دباؤ کا شکار کرنا یا اس کے لیے دقت کا سبب بننا، فحش یا خیر اخلاقی مواد بھیجنا اور سائٹ پر جاری بحث و مباحثے کو معمول کے مطابق نہ چلنے دینا شامل ہیں۔
٭ اس معاہدے کے ذریعے آپ اس بات کے بھی پابند ہوں گے کہ آپ ڈیلی اردو پر پائے جانے والے مواد کو سوائے ذاتی اور غیر تجارتی مقاصد کے، اسے نہ تو اڈاپٹ کریں گے، نہ تبدیل کریں گے اور نہ ہی اس مواد سے کو ئی اخذ شدہ مواد تیار کریں گے۔ ذاتی اور غیر تجارتی مقاصد کے علاوہ اس مواد کو کسی دوسرے مقصد کے لیے استعمال کرنے کے لیے آپ کو پہلے ڈیلی اردو سے اس کی تحریری اجازت لینا ہو گی۔
* آپ اپنی کسی بھی قسم کی تخلیقات (بشمول تحریر، تصاویر، گرافکس، ویڈیو اور آڈیو) جب ڈیلی اردو کے ساتھ شیئر کریں گے تو آپ اس بات سے اتفاق کر رہے ہوں گے کہ ڈیلی اردو آپ کے مواد کو بلامعاوضہ کسی بھی شکل میں استعمال کر سکتا ہے، اور آپ ڈیلی اردو کو یہ حق دیتے ہیں کہ وہ اپنی آپریشنل اور ادارتی وجوہات کے پیش نظر آپ کے مواد کو دنیا بھر میں اپنے پروگراموں اور ویب سائٹس پر استعمال کر سکتا ہے۔ مخصوص حالات میں ڈیلی اردو کو یہ حق بھی حاصل ہوگا کہ وہ آپ کے مواد کو کسی تیسرے فریق کے ساتھ بھی شیئر کر سکتا ہے۔
٭خبروں سے متعلق مواد بھیجتے وقت اس بات کا خیال رکھیے کہ ڈیلی اردو یہ مواد اپنے دیگر بین الا قوامی شراکت دار اداروں کے ساتھ بھی شیئر کر سکتا ہے۔ ہمارے شرکت دار اداروں پر یہ پابندی ہے کہ وہ آپ کے مواد میں کوئی ترمیم نہیں کریں گے اور کسی دوسرے میڈیا ادارے کو بھی نہیں دیں گے۔
* ہم آپ کی تخلیقات کے ساتھ آپ کا نام بھی شائع کرتے ہیں، تاہم کبھی کبھی بعض فنی یا آپریشنل وجوہات کی بناء پر ایسا ممکن نہیں ہوتا۔ ہو سکتا ہے کہ بعض انتظامی وجوہات کے پیش نظر یا کسی بات کی تصدیق کے لیے ڈیلی اردو آپ کی تخلیقات یا کسی منصوبے کے حوالے سے آپ سے رابطہ بھی کرے۔ یہ جاننے کے لیے کہ ہم کس صورت میں آپ سے رابطے کر سکتے ہیں، براہ کرم آپ ہماری پرائیویسی پالیسی (Privacy Policy) کا مطالعہ کریں۔
* ہم ایک یا ایک جیسی آرا یا خیال کو بار بار شائع نہیں کرتے۔
* آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ آپ ڈیلی اردو کمیونیٹیز کے ساتھ صرف وہی مواد شیئر کریں گے جو خود آپ کی تخلیق ہو گا۔ آپ پر لازم ہے کہ ڈیلی اردو یا کسی تیسرے فریق کے کاپی رائٹس کی خلاف ورزی نہ کریں اور نہ ہی نقل کریں۔
*ڈیلی اردو اپنا یہ حق محفوظ رکھتی ہے کہ وہ آپ کے بھیجے ہوئے مواد کو جب چاہے ضائع کر دے۔
مذکورہ بالا شرائط کے تحت ڈیلی اردو اپنی کسی کوتاہی کی بنیاد پر کسی شخص کی موت یا زخمی ہو جانے کی صورت میں کسی تلافی کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ ڈیلی اردو مندرجہ ذیل نقصانات کی صورت میں بھی تلافی کا ذمہ دار نہیں گا:
1: ڈیٹا کا ضائع ہو جانا
2: کسی متوقع نفع کا نہ ہونا
3: کسی کاروبار میں نقصان
4: کسی منافع بخش موقع کا ضائع ہو جانا
5: اچھی شہرت کو نقصان پہنچنا
6: کسی تیسرے فریق کو نقصان یا ڈیلی اردو کام کے کسی اقدام کی وجہ سے ہونے والے کسی بھی بالواسطہ یا بلاواسطہ نقصان کی صورت میں بھی ڈیلی اردو ذمہ دار نہیں ہو گا۔