پاکستانیوں کی زکواة کے 180کروڑ روپے اکاﺅنٹس سے غائب ہوگئے

کراچی :‌رمضان شروع ہوچکا ہے اور 2016-17کی آڈٹ رپورٹ میں سندھ کی سطح پر زکواة اکاﺅنٹس میں بھاری خورد بورد کا انکشاف ہوا ہے اور یہ رقم 180کروڑ روپے سے زائد تھی ۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق یہ اکاﺅنٹس صحت کے اداروں اور ڈسٹرکٹ زکواة کمیٹیوں کے تھے ، تین کروڑ سے زائد کی رقم 2014-16ءمیں شادی گرانٹ کے نام پر دی گئی تاہم مکمل ریکارڈ کراچی ایسٹ کی ڈسٹرکٹ زکواة کمیٹی کے دفتر سے غائب ہوگیا۔

اس کے علاوہ زکواة فنڈز میں ہونیوالے دیگر بے ضابطگیاں درج ذیل ہیں۔

سندھ بینک نے غیرقانونی طورپرزکواة کے1.176بلین روپے حاصل کیے ۔
13چیکس پر 9.180ملین کی رقم نکلوائی گئی اور وصول کرنیوالے افراد کے نام ٹرائژری آفس کراچی کے رجسٹرمیں درج افراد کے ناموں سے مختلف تھے۔

آڈٹ رپورٹ میں شادی گرانٹ (سوشل ویلفیئرفنڈ) میں 37.951ملین روپے کی بے ضابطگی سامنے آئی ۔
گزارا الاﺅنس کی مد میں 327.67ملین روپے نامناسب طریقے سے استعمال کیے گئے ۔

حق دارلوگوں کو پیسہ دینے سے قبل زکواة کی مکمل رقم تقریباً پونے دو ارب سندھ بینک کے سیونگ اکاﺅنٹ میں چار ماہ کیلئے جمع کروائی گئی ، یہ رقم صرف پرافٹ کیلئے بینک نے جمع کی تاہم پرنسپل اکاﺅنٹس آفیسر ڈی اے سی کو مطمئن نہیں کرسکاحتیٰ کہ آڈٹ رپورٹ فائنل کردی گئی ۔
آڈیٹرجنرل پاکستان نے سفارش کی ہے کہ سندھ بینک سے یہ رقم منافع سمیت واپس لی جائے ۔

یہ رپورٹ سندھ اسمبلی میں جمع کرادی گئی جو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کو بھجوادی گئی تاکہ پبلک آڈٹ ہوسکے اورمتعلقہ وزارا، سیکریٹریز اور حکام کو بحث کیلئے طلب کرلیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں