متحدہ عرب امارات کی سمندری حدود میں 4 بحری جہاز کس نے تباہ کئے؟ انتہائی خطرناک خبر آگئی ، سن کر آپ کے پیروں تلے زمین نکل جائے

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی کی سمندری حدود میں گزشتہ دنوں دھماکہ خیز مواد سے چار بحری جہاز تباہ کر دیئے گئے۔ ان میں سے دو جہاز سعودی عرب کے تھے اور ایک سعودی عرب سے تیل لینے جا رہا تھا جسے یہ تیل امریکہ پہنچانا تھا۔ امریکی فوج کی طرف سے ابتدائی تحقیقات میں اس کارروائی کا الزام ایران کے سر ڈال دیا گیا ہے جس سے ایران اور امریکہ کے مابین کشیدگی ایک بار پھر عروج کو پہنچتی نظر آ رہی ہے۔

امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ”ایران نے خود یا اپنی کسی پراکسی کے ذریعے یہ حملے کروائے اور جہازوں کو نقصان پہنچایا۔ دھماکے سے تمام جہازوں میں 5سے 10فٹ چوڑے سوراخ بن گئے۔ہماری ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اتوار کے روز ہونے والی اس کارروائی کا ذمہ دار ایران ہے جس نے خود یا کسی پراکسی کے ذریعے یہ دھماکے کرائے۔“

امریکی فوجی حکام کے مطابق یہ کارروائی کسی طرح کے ہتھیار یا ڈرون طیارے کے ذریعے کی گئی ہے۔ایک ٹینکر ایسوسی ایشن کی طرف سے بھی ایسے ہی خدشے کا اظہار کیا گیا ہے۔اس واقعے سے خطے میں امریکہ اور ایران کے تصادم کا خطرہ اس قدر سنگین ہو گیا ہے کہ جنگ کے خطرے کو بھانپتے ہوئے سپین نے اپنا بحری بیڑہ خلیج فارس سے فوری طور پر نکال لیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ”اس وقت ایران اور امریکہ کے مابین جس قدر کشیدگی پیدا ہو چکی ہے، کسی غلط فہمی کے نتیجے میں جنگ چھڑ جانے کے امکانات بھی کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔“

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں