حیدر آباد: پولیس کی بڑی کارروائی، 2 دہشت گرد گرفتار، ہینڈ گرنیڈ برآمد

حیدر آباد (نیوز ڈیسک) صوبہ سندھ کے ضلع حیدرآباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے دو دستی بم بھی برآمد ہوئے۔

ایس ایس پی حیدرآباد سرفراز شیخ کے مطابق حالی روڈ اور پھلیلی کے علاقے میں کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو دستی بم برآمد ہوئے ہیں، ملزمان اتحاد ٹاؤن میں رہائش پزیر تھے۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزمان دہشتگردی کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے، گرفتار ملزمان کی شناخت اسد اللہ پھٹان اور حیات خان عرف عادل کے نام سے ہوئی ہے

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں