ماہ صیام: ایک لاکھ فلسطینیوں کی قبلہ اول میں نماز تراویح میں شرکت

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) گذشتہ شب ایک لاکھ فلسطینی مسلمانوں نے مسجد اقصیٰ میں عشاء اور تراویح کی نماز میں شرکت کی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی اوقاف کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعۃ الوداع کے موقع پر ایک ملین مسلمانوں کے قبلہ اول میں نماز جمعہ کا اہتمام کیا گیا ہے اور فلسطین بھر کے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ماہ صیام کا آخری جمعہ مسجد اقصیٰ میں ادا کرنے کی کوشش کریں۔

ادھر گذشتہ روز مسجد اقصیٰ میں نماز مغرب اور اجتماعی افطاری میں ہزاروں فلسطینیوں‌ نے شرکت کی۔ ہزاروں فلسطینیوں‌ نے مسجد اقصیٰ کے بیرونی احاطوں میں اجتماعی شکل میں روزہ افطار کیا۔

ادھر سوشل میڈیا پر فلسطینیوں‌ نے جمعۃ الوداع کے موقع پر ایک ملین فلسطینیوں‌ کے قبلہ اول میں لانے کی مہم شروع کی ہے۔

فلسطینی سماجی کارکنوں‌ نے 26 رمضان المبارک کو ماہ صیام کو آخری جمعہ میں لاکھوں فلسطینیوں کو قبلہ اول میں لانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں