جاسوسی کے الزام میں ایک سفیر سمیت وزارت خارجہ کے 5 سینئر اہلکاروں کو سزائے موت دیدی

پیننگ یانگ (ڈیلی اردو) شمالی کوریا کی وزارت خارجہ  کے پانچ سینئر  اہلکاروں کو سزائے موت دے دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے امریکا میں تعینات سفیر کم چول سمیت وزارت خارجہ کے 5 اہلکاروں کو سزائے موت دی گئی۔

وزارت خارجہ کے سینئر اہلکاروں کو سزائے موت جاسوسی کے الزام میں دی گئی۔

سزائے موت پانے والوں میں شامل کم چول حال ہی میں سربراہ کم جونگ ان کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا حصہ تھے۔

رپورٹ کے مطابق کم چول شمالی کوریا کے خاص جوہری  سفیر تھے جو کہ امریکا میں تعینات تھے۔

جنوبی کوریائی اخبار کے مطابق تمام عہدیداروں کو مارچ میں فائرنگ سکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی گئی۔ ان پر امریکا کیلئے جاسوسی کے الزامات تھے۔

اخبار کے مطابق شمالی کوریا نے دو اہلکاروں کو قید بامشقت کی سزا بھی سنائی ہے ۔ ان میں کِم جونگ اُن کی مترجم بھی شامل ہیں جنہوں نے ہنوئی میں کِم ٹرمپ ملاقات کے دوران ایک بات کا غلط ترجمہ کیا تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے 5 اہلکاروں سمیت کم چول کو مارچ میں فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔ جن لوگوں کو سزائے موت دی گئی ان کے نام سامنے نہیں آسکے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں