شکارپور: پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، ایس ایچ او اور اے ایس آئی شہید

شکارپور (ڈیلی اردو) سندھ کے ضلع شکار پور کے کچے کے علاقے شاہ بیلو میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے کے دوران ایس ایچ او اور اے ایس آئی شہید اور 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شاہ بیلو کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ جاری ہے، پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد اضافی نفری کو طلب کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں سے مقابلے میں لکھی غلام شاہ تھانے کے ایس ایچ او غلام مرتضیٰ میرانی اور اے ایس آئی ذوالفقار پنہور شہید ہوگئے جب کہ 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کے مطابق زخمی پولیس اہلکاروں میں اے ایس آئی جہانزیب، اہلکار صدام دایو اور رسول بخش لوہر شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقے شاہ بیلو کا محاصرہ کرتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا ہے جب کہ بچل بھیو کے علاقے میں بھی گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں بکتر بند گاڑیاں اور 200 پولیس اہلکار حصہ لے رہے ہیں جب کہ ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو گرایا جارہا ہے اور جلایا جارہا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں