زیارت میں ہزارہ، بوہری برادری دہشت گردوں کے نشانے پر، دھماکوں میں 5 افراد شہید، 12 زخمی

کوئٹہ (ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع زیارت میں دو بم دھماکوں میں پانچ افراد شہید جبکہ بارہ افراد زخمی ہوگئے، دھماکے پکنک منانے والے ہزارہ برادری اور کراچی سے آنے والے بوہری برادری کے گاڑیوں میں ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع زیارت کے علاقے کواس میں ایک گاڑی میں بم دھماکے کے نتیجے میں دو افراد شہید اور پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں طبی امداد دینے کیلئے کواس کے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

گاڑی میں بم دھماکہ زیارت میں پکنک منانے سے واپسی پر کوئٹہ جانے والے گاڑی میں کواس کے مقام پر ہوا۔

جبکہ دوسرا دھماکا کراچی سے تعلق رکھنے والے بوہری برادری کی گاڑی میں ہوا جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد شہید اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر زیارت کے مطابق بم دھماکے میں ہزارہ اور بوہری برادری کو نشانہ بنایاگیا ہے۔

گزشتہ روز زیارت میں دہشت گردوں نے ہزارہ اور بوہری سیاحوں کو بم حملوں سے نشانہ بنایا تھا جس میں 5 افراد شہید جبکہ 12 شدید زخمی ہوئیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق دونوں دھماکے ایک ہی نوعیت کے ہیں، دونوں گاڑیوں میں بارودی مواد نصب کئے گئے تھے جبکہ دھماکوں کی نوعیت انسداد دہشتگردی فورس سی ٹی ڈی معلوم کررہی ہے اور زیارت کواس کو جانے والے تمام راستوں کو لیویز نے سیل کردیا۔

نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق پہلے گاڑی میں بوہرہ برادری کے 6 افراد سفر کررہے تھے جو کہ خرواری بابا کے مقام پر ایک زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد شہید جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طورپر ڈی ایچ کیو ہسپتال زیارت منتقل کردیا گیا ہے

نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق دوسری گاڑی میں ہزارہ برادری کے 11 افراد پکنک کی غرض سے زیارت کواس کے مقام پت پر سفر کررہے تھے کہ اچانک ایک زور دار دھماکا ہوا۔ جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید اور دیگر 9 افراد شدید زخمی ہوئے۔ شہید ہونے والے افراد کی شناخت علی سینا اور حبیب اللہ کے نام سے ہوئی۔ جبکہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال زیارت منتقل کردیا گیا ہے۔

تاحال دھماکوں کی ذمہ داری کسی گروپ یا تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں