شمالی وزیرستان دھماکے میں شہید میجر معیز مقصود بیگ کی کراچی میں نماز جنازہ ادا

کراچی (ڈیلی اردو) شمالی وزیرستان میں سرنگ دھماکے میں شہید میجر معیز مقصود بیگ کی نماز جنازہ کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 10کی مسجد قبا میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں کورکمانڈر کراچی اورگورنرسندھ نے بھی شرکت کی۔

شہید میجر مرزا معیز مقصود بیگ کی نماز ظہر قباء مسجد سیکٹر 10نارتھ کراچی میں ادا کی گئی۔ شہید میجر معیز مقصود بیگ گذشتہ روز ساوتھ وزیرستان میں دہشت گردوں کے جانب سے آئی ای ڈی بلاسٹ میں دیگر افسران کے ساتھ شہید ہوئے۔

نماز جنازہ میں ڈی آئی جی ویسٹ زون ڈاکٹر امین یوسفزئی ، ایس ایس پی سینٹرل، ڈی ایس پی آپریشن ویسٹ زون،ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز ویسٹ زون اور پاکستان آرمی اور سندھ رینجرز کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

شہید میجر مرزا معید بیگ کی تدفین شاہ محمد قبرستان نارتھ کراچی میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ کی گئی۔ ڈی آئی جی صاحب ویسٹ زون نے سندھ پولیس کی جانب سے شہد کی لحد پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں