21

افغان خفیہ ایجنسی اور سیکیورٹی فورسز کا خوست میں آپریشن، حقانی نیٹ ورک کے 12 کمانڈر ہلاک

کابل (نیوز ڈیسک) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز او خفیہ ادارے کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران مسلح جنگجوؤں سے تصادم کے نتیجے میں حقانی نیٹ ورک کے 12 کمانڈر ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے خوست میں افغان خفیہ ایجنسی اور افغان سیکیورٹی فورس کے مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران مسلح جنگجوؤں نے اہلکاروں پر حملہ کردیا، دو بدو جاری رہنے والی گھمسان کی جھڑپ میں حقانی نیٹ ورک کے 12 کمانڈر مارے گئے۔

افغان خفیہ ادارے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (NDS) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے شدت پسند کمانڈرز کا تعلق خوست، پکتیکا اور پاکتیا میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث گروہ سے تھا۔ کارروائی میں 3 کمانڈرز کو زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا۔

افغان خفیہ ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک اور گرفتار ہونے والے جنگجوؤں کا تعلق حقانی نیٹ ورک سے ہے، کارروائی میں بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ افغان حکام نے اس کارروائی کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے تاہم اپنے دعوے کے ثبوت میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں