نیو یارک (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نے خلیج عمان میں دو آئل ٹینکروں پر حملوں کے حقائق جاننے اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے آزادانہ تحقیقات پر زور دیا ہے۔
عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سچ جاننا اہم ہے جس کا آزادانہ ادارے کی تحقیقات کے ذریعے پتہ لگایا جاسکتا جو حقائق کی تصدیق کرے۔