مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی گاڑی پر فائرنگ، ایک میجر ہلاک، میجر سمیت 3 اہلکار زخمی

سری نگر (نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بھارتی فوج کی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ میں ایک میجر ہلاک  ہو گیا جبکہ ایک میجر اور دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے اچھابل میں بھارتی فوج کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں میجر راہول ورما ہلاک ہوگئے جبکہ بھارتی فوج کا ایک میجر دو اہلکار زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب بھارتی فوج کے مطابق میجر راہول ورما اہلکاروں کے ہمراہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے گئے تھے جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر مزید نفری طلب کرلی گئی، ریسکیو حکام نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں اہلکاروں کو سری نگر میں واقع ملٹری ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقامی انتظامیہ نے ضلع بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی۔ جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں