14

افغان فورسز کا طالبان اور داعش جنگجوؤں کیخلاف آپریشن، کمانڈروں سمیت 78 ہلاک، 29 گرفتار

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کی سیکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی اور زمینی حملے کر کے کم از کم دو کمانڈروں سمیت 78 طالبان کو ہلاک، 8 زخمی جبکہ 29 کو گرفتار کرلیا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں اہم طالبان کمانڈر سید شفیق عرف فہیم آغا بھی شامل بتایا جاتا ہے۔

افغان خبر رساں ادارہ ’خامه نیوز ایجنسی ‘ کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز نے صوبہ اروزگان میں طالبان کے ٹھکانے پر فضائی کارروائی کرتے ہوئے بمباری کی جس میں اہم کمانڈر سید شفیق عرف فہیم آغا سمیت 11 طالبان ہلاک ہوگئے۔

افغان نیوز ایجنسی کے مطابق افغان سپیشل فورسز نے کنڑ کے ضلع نورگل میں 5 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 14 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

افغان فضائیہ نے صوبہ اروزگان کے ضلع ترین کوٹ میں کارروائی کے دوران 5 طالبان کو ہلاک کردیا۔ فضائی حملے میں 75 کلو گرام بارودی مواد، بارودی سرنگیں کو تباہ کیا گیا۔

صوبہ فراہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کمانڈر سمیت 6 طالبان مارے گئے۔ جبکہ ایک کمپاونڈ کو تباہ کر دیا گیا۔ افغان سپیشل فورسز نے فراہ کے ضلع گوہر میں طالبان کے خلاف آپریشن میں 15 آرٹلری گن، 82 ایم ایم کے درجنوں گولے، موٹر سائیکلوں اور گاڑیاں قبضے میں لے لی۔

افغان خبر رساں ادارہ ’خامه نیوز ایجنسی ‘ کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز نے صوبہ غزنی میں کارروائی کرتے ہوئے 14 طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ نیوز ایجنسی کے مطابق صوبہ فاریاب میں 4، زابل میں 2 جبکہ فرخ میں 2 طالبان مارے گئے۔

صوبہ فاریاب کے ضلع پشتون آباد میں ازبک دہشت گردوں سمیت 13 طالبان ہلاک ہوگئے۔ جبکہ صوبہ نمروز میں 6 طالبان ہلاک اور 14 کو گرفتار کرلیا گیا۔ آپریشن کے دوران ہزار کلو گرام حشیش اور موٹر سائیکلوں کو قبضے میں لے لیا گیا۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق ہلمند میں کارروائی کے دوران 2 طالبان دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 طالبان دہشت گرد زخمی ہوئے جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا ہے، ہلمند میں افغان سپیشل فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے طالبان کمانڈر خاکسار کو گرفتار لیا ہے جبکہ ایک طالبان کمانڈر کو ہلاک کر دیا گیا کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اے کے 47 اور 20 بم برآمد ہوئے، لوگرمیں پولیس کے ساتھ تصادم میں 7 طالبان ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوئے۔

دوسری طرف ضلع پکتیکا میں پولیس کے ساتھ تصادم میں ایک طالبان دہشت گرد ہلاک ہوئے اس دوران کارروائی میں 2 زخمی بھی ہوئے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں