شوپیاں میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، مزید 4 کشمیری شہید

سری نگر (ڈیلی اردو) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ظلم وبربریت کی انتہا کرتے ہوئے جعلی آپریشن کے دوران چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شوپیاں کے علاقے کلگام میں میں بھارتی فوج نے جعلی آپریشن کے دوران چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا، بھارت کی ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے بھرپور احتجاج کیا ہے۔

بھارتی فوج نے مظاہرے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کر دی اور سڑکوں اور گلیوں میں گشت شروع کر دیا تاہم کشمیری بھارتی ہتھکنڈوں سے خوفزدہ نہ ہوئے اور بھارتی فوج اور مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں