برمنگھم (نیوز ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 33ویں میچ میں پاکستان نے اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب دیا گیا 238 رنز کا ہدف بابر اعظم اور حارث سہیل کی شاندار بلے بازی کی بدولت آخری اوور میں حاصل کر لیا۔
Congratulations to our cricket team for a great comeback. Congratulations especially go to Babar, Haris and Shaheen for their brilliant performances.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 26, 2019
برمنگھم کے ایجبیسٹن گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا۔
"What a catch! WHAT A CATCH! ????
"The skipper knows how important that is!"#SarfarazAhmed takes a superb diving catch and Pakistan's #CWC19 campaign is well and truly alive! #WeHaveWeWill pic.twitter.com/BzjxSVNp8w— ICC (@ICC) June 26, 2019
میچ کے دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر مارٹن گپٹل محمد عامر کا شکار بن گئے، وہ صرف 5 رنز بناسکے۔
نیوزی لینڈ کا مجموعی اسکور 24 تک پہنچا تو کولن منرو بھی 12 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر سلپ پر کھڑے حارث سہیل کو کیچ دے بیٹھے۔
A win to savour for the Pakistan fans ???? ???????? ???? #CWC19 | #NZvPAK | #WeHaveWeWill pic.twitter.com/q2Lr6lx24M
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) June 26, 2019
شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور مزید دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، روس ٹیلر 3 اور ٹام لیتھم ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
صرف 83 کے مجموعی اسکور پر 5 وکٹیں گنوانے کے بعد نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر جیمز نیشم اور کولن ڈی گرینڈہوم کے درمیان چھٹی وکٹ پر 132 رنز کی شاندار شراکت داری قائم ہوئی۔ دونوں نے ٹیم کا اسکور 215 رنز تک پہنچاکر بیٹنگ لائن کی لاج رکھی۔
اس موقع پر کولن ڈی گرینڈ ہوم 64 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ یوں نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بنائے۔ نیشم 97 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
#SarfarazAhmed hits the winning runs as @TheRealPCB keep their #CWC19 campaign alive with a stirring victory over New Zealand at Edgbaston! #WeHaveWeWill pic.twitter.com/AxxsJmGDF1
— ICC (@ICC) June 26, 2019
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ محمد عامر اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ فاسٹ بولر وہاب ریاض ایک بار پھر مہنگے ثابت ہوئے، انہوں نے 10 اوورز میں 55 رنز دیے اور کوئی وکٹ نہ لے سکے۔ محمد عامر اس میچ میں سب سے زیادہ 67 رنز دینے والے بولر تھے۔
شاہین شاہ آفریدی اپنی شاندار بولنگ کی بدولت مینز کرکٹ ورلڈکپ میں بہترین بولنگ کرنے والے تیسرے ٹین ایجر بن گئے ہیں۔
پاکستانی اننگز:
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور فخر زمان نے کیا لیکن پاکستانی اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کر سکے اور دونوں کھلاڑی 44 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ محمد حفیظ بھی 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
تین کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد بابراعظم اور حارث سہیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔
Babar Azam is a happy man right now!#CWC19 | #NZvPAK | #WeHaveWeWill pic.twitter.com/niSEOd7bnW
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) June 26, 2019
بابراعظم نے ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے پہلی سنچری اسکور کی جب کہ حارث سہیل نے ایک بار پھر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔
حارث سہیل 49 ویں اوور میں 68 رنز بنا کر مارٹن گپٹل کی شاندار تھرو پر رن آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 238 رنز کا ہدف آخری اوور کی پہلی ہی گیند پر پورا کیا۔ بابر اعظم 101 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جب کہ کپتان سرفراز احمد نے وننگ شاٹ کھیل۔
What a great and memorable victory for our entire nation! This is for my #SoniDharti. This is for #Pakistan. #RiseAndRise #WeHaveWeWill #NZvPak #CWC19 pic.twitter.com/4dC3GWR4al
— Babar Azam (@babarazam258) June 26, 2019
سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے گرین شرٹس کی جیت ضروری ہے .ورلڈکپ کپ کی تاریخ میں نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کا پلڑا بھاری ہے، دونوں ٹیمیں اب تک ورلڈکپ میں 8 بار مدمقابل آچکی ہیں جن میں سے پاکستان نے 6 اور نیوزی لینڈ نے صرف دو میچز جیتے ہیں۔