پاکستان نے بھارت کو ہراکر ایشین اسنوکر ٹیم چیمپئن شپ جیت لی

دوحہ (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر اے سی بی ایس ایشین اسنوکر ٹیم چیمپئن شپ جیت لی۔

قطر کے شہر دوحہ میں فائنل میں بابر مسیح اور ذوالفقار اے قادر پر مشتمل پاکستان 2 ٹیم نے بھارت 1 ٹیم کے پنکج ایڈوانی اور لکشمن راوت کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے قابو کر کے گولڈ میڈل اور وننگ ٹرافی پرقبضہ جمایا۔

سیمی فائنل میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دی جبکہ بھارت نے ہرایا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں