13

امریکی دباؤ کے سامنے نہ جھکنے کا اعلان

تہران (نیوز ڈیسک) ایران نے کہا ہے کہ وہ امریکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا اور اگر واشنگٹن اس کے ساتھ مذاکرات چاہتا ہے تو اسے احترام کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والی تقریر میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے مذہبی رہنمائوں کے ساتھ پیشگی شرائط کے بغیر مذاکرات کی بات کی ہے جسے ایران نے یہ کہہ کر مسترد کردیا ہے کہ اگر امریکہ اس کے ساتھ مذاکرات چاہتا ہے تو اسے ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والے معاہدے میں واپس آنا چاہیے۔

ایران نے نئی پابندیوں کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے امریکہ کو خبردار کیا کہ وہ ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی سے باز رہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں