انقرہ (ڈیلی اردو) ترکی کے شہر حاتائے میں کار بم دھماکا سے تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ترک کے ضلع حاتائے کے قصبے ریحان لی میں کار بم دھماکا ہوا جس میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جن کا تعلق شام سے بتایا گیا ہے۔ دھماکے میں تین افراد زخمی بھی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی شناخت تاحال نہ ہو سکی۔
Car blast in #Reyhanli #Turkey, near #Syria borders. Victim yet unknown. Police and firemen on scene. pic.twitter.com/WTMIPJYQYK
— Riam Dalati (@Dalatrm) July 5, 2019
ترک میڈیا کے مطابق دھماکا مقامی انتظامیہ کے دفتر سے محض 750 میٹر کے فاصلے پر ہوا۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا دہشتگردی کی کارروائی معلوم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دیر بعد مزید معلومات سے عوام کو آگاہ کریں گے۔