20

مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے دوران ڈیوٹی خودکشی کر لی

سری نگر (ڈیلی اردو) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے خودکشی کرلی، 12 برس میں ہزاروں بھارتی فوجی اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  بھارتی فوجی اہلکار نے صبح مقبوضہ جموں و کشمیر کے میران صاحب علاقے میں اپنی سروس رائفل سے گولی چلاکر خود کی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی حکام کے مطابق یہ واقعہ صبح پانچ بجے پیش آیا۔

حکام کے مطابق آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والا مذکورہ فوجی اہلکار دسمبر 2017میں فوج میں بھرتی ہوا تھا۔

اس سے قبل ضلع لداخ میں کرنل رینک کے بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی تھی۔ خود کشی کرنے والے کرنل رینک کے افسر کا نام روتھ سنگھ سولانکی تھا۔

بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق 2009 سے اب تک 9 برسوں میں ایک ہزار 22 بھارتی فوجیوں نےخودکشی کی، 2014 سے2017 کے درمیان 425 جبکہ 2009 سے 2013 کے دوران 597 فوجیوں نے مختلف وجوہات کی بنا پر زندگیوں کا خاتمہ کیا۔

گزشتہ 4 برسوں میں فوج کے 9 افسروں اور 26 اہلکاروں نے خود کشی کی، سب سے کم خودکشی کے واقعات بحریہ میں ہوئے جہاں 2 افسروں اور 16 سیلرز نے زندگی کا خاتمہ کیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں