16

ہمارے طیارے ایران تو کیا پورے مشرق وسطیٰ کو اپنی زد میں لے سکتے ہیں: اسرائیلی وزیراعظم

یروشلم (ڈیلی اردو) ایران کی جانب سے یورنیم کی افزودگی بڑھانے کے معاملے پراسرائیلی وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ کا امن تباہ کرنے کی دھمکی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے یورنیم کی افزودگی بڑھانے کے معاملے پر اسرائیلی وزیراعظم آگ بگولہ ہوگئے۔ نتین یاہو نے صیہونی عزائم واضح کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ایف پینتیس طیارے مشرق وسطیٰ کے کسی بھی ملک کو نشانہ بنا سکتے ہیں چاہے وہ ایران ہو یا شام۔

اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو 2015 میں ہونے والی ایران نیوکلیر ڈیل کے بھی سب سے بڑے مخالف رہے ہیں۔ حالیہ ایران امریکا تنازعے کو مزید بڑھاوا دینے میں بھی اسرائیلی وزیراعظم کا کردار نمایاں رہا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں