20

افغانستان: 24 گھنٹوں کے دوران فورسز کے آپریشن میں 110 طالبان ہلاک، اہم کمانڈروں سمیت 24 گرفتار

کابل (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز نے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف صوبوں میں آپریشنز کرتے ہوئے 110 طالبان دہشت گردوں کو ہلاک اور 11 کو شدید زخمی کردیا، ایک شیڈو گورنز سمیت دو اہم کمانڈروں کو گرفتار کرلیا۔ جنکہ ننگرہار میں داعش کے 18 دہشت گردوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے وزارت دفاع کے مطابق ’’افغانستان کی فوج کے 101 خصوصی کمانڈو دستے نے ملک کے مختلف حصوں میں آپریشنز کیے۔ آپریشن میں 37 طالبان مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ آپریشن کے دوران طالبان دہشت گردوں کے متعدد پناہ گاہوں کو تباہ کیا گیا۔

وزارت دفاع کے مطابق فورسز نے 13 ٹھکانوں پر ہوائی حملے کئے۔ یہ ہوائی حملے لوگر، بدغیس، ہرات، کنڑ، پکتیا، ہلمند، بغلان، غزنی، اروزگان، ننگرہار، زابل، فریاب، بلخ اور سرائےپول صوبوں میں کئے گئے تھے۔

دوسری جانب افغان صوبہ ننگرہار میں افغان فورسز نے داعش کے 18 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ادھر صوبہ قندھار میں سیکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے افغان طالبان ریڈ یونٹ کے ڈپٹی چیف حافظ ملتان کو ہلاک کر دیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز نے مختلف جگہوں پر کئے گئے آپریشن کے دوران اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے 58 طالبان جنگجوﺅں کو ہلاک اور 11کو شدید زخمی کردیا ہے۔ افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ آپریشنز پال عالم، براقی براق اور کھوشی اضلاع میں کئے گئے۔

افغان نیوز ایجنسی خامہ پریس کے مطابق وزارت داخلہ نے صوبہ بلخ میں کارروائی کی، کارروائی کے دوران افغان طالبان کے ڈپٹی شیڈو گورنر گل حیدر سمیت 4 طالبان کو گرفتار کرلیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق گل حیدر سے 85 ہزار روپے پاکستانی، 30 ہزار روپے افغانی روپے بھی برآمد ہوئے ہیں۔

نیوز ایجنسی کے مطابق صوبے فاریاب کے ضلع گور اور ضلع زاران میں فضائی حملوں میں 7 اور ضلع تولک میں 8 طالبان ہلاک ہو گئے۔

ہلمند صوبے میں افغان اسپیشل فورسز کے کارروائی میں پاکستانی طالبان کمانڈر گل محمد سمیت 4 دہشت گرد گرفتار کیے گئے جبکہ طالبان کمپاونڈ سے 3 کلاشنکوف، 3 عدد ریڈیو، 3 عدد کمپیوٹر، پاکستانی شناختی کارڈز اور موٹر سائیکل سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں