امریکہ ایران کیخلاف پابندیاں میں بتدریج اضافہ کرے گا: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران پر خفیہ جوہری افزودگی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف پابندیاں میں بتدریج اضافہ کرے گا۔

ٹرمپ نے جوہری ہتھیاروں کی نگرانی کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے کی طرف سے ایران پر جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کے تناظر میں ایک ہنگامی اجلاس کے بعد ایک ٹویٹ میں کہا کہ ایران کی طرف سے یورینیم کی خفیہ افزودگی 2015ء میں عالمی طاقتوں کے ساتھ کئے گئے جوہری معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں