بزنس تائیکون حبیب رفیق کی روسی سفیر کے اعزاز میں تقریب، تقریب میں جہاد افغانستان کے بانی کا بیٹا بھی آگیا

اسلام آباد ( ڈیلی اردو) پاکستان میں روس کے تعینات ہونے والے سفیر دانیلہ گانچ نے چارج سنبھال لیا، نئے تعینات ہونے والے سفیر کے اعزاز میں پاکستان کے معروف بزنس تائیکون حبیب احمد رفیق کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں پاکستان کے معروف بزنس اور روس کے اعزازی قونصل جنرل حبیب احمد نے روس سے ہونہار پاکستانی طلبا کے لیے سکالر شپ بڑھانے کی درخواست کی گئی ہے، اعزازی قونصل جنرل نے یہ درخواست پاکستان میں نئے تعینات ہونے والے روسی سفیر دانیلہ گانچ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کےدوران کی گئی۔

تقریب کا انعقاد حبیب احمد کی جانب سے کیا گیا تھا انہوں نے خطبہ استقبالہ دیتے ہوئے کہا کہ روس پاکستان میں تعلیم کے شعبہ میں بھرپور تعاون کررہا ہے گزشتہ سال طب اور انجنیرنگ کے شعبہ میں 19 ہونہار طلبا کو سکالر شپ پر روس بھیجا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال سکالرشپ کی تعداد بڑھا کر 50 کر دی جائے، تقریب کے انعقاد پر روسی سفیر نے حبیب رفیق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کو یقین دہانی کرائی کے سکالر شپ میں اضافے کی درخواست روسی حکومت سے کی جائے گی۔

تقریب میں افغان جہاد کے بانی و آمر ضیا الحق کے بیٹے اعجاز الحق نے بھی شرکت کی تقریب میں شرکت کی دعوت ان کو میزبان حبیب رفیق کی جانب سے دی گئی تھی۔ تاہم تقریب میں وہ مرکز نگاہ نہ بن سکیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں