شام میں چرچ کے قریب کار بم دھماکا، ہلاکتوں کا خدشہ

دمشق (ڈیلی اردو) شام کے قامشلی شہر میں واقع ایک چرچ کے قریب کار بم دھماکے میں 12 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ‏شام کے شمال مشرقی علاقے قامشلی میں گرجا گھر کے نزدیک کار بم دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں اب تک 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ کار بم حملے میں کم از کم 12 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں سے بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جنہیں مقامی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کا کہنا تھا کہ آخری اطلاعات تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، یہ علاقہ داعش جنگجوﺅں کے حملوں کا نشانہ بنتا رہا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں