کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے شمسر میں باردوی سرنگ کے دھماکے ایک بچہ شہید اور دو شدید زخمی جبکہ سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے شمسر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بچہ شہید دو شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
واقعہ کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز اور امن فورس کا مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی (بی آر اے) کے اہم کمانڈر علی خان عرف ڈیہو بگٹی، سرباز فاڈو عرف توفیق بگٹی اور ہزارو عرف کجی بگٹی ہلاک ہوگئے۔
کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بی آر اے کے اہم کمانڈر علی خان عرف ڈیہو بگٹی کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔