لارڈز (ویب ڈیسک) کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 242 رنز کا ہدف دیا ہے۔
کرکٹ ورلڈکپ 2019 کا فائنل آج لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے جس میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 241 رنز بنائے۔
New Zealand set England 242 to win the #CWC19Final
Who will be crowned world champions?#CWC19
— ICC (@ICC) July 14, 2019
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کیوی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز مارٹن گپٹل اور نکولس ہینری نے کیا، دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا تاہم وہ بڑی شراکت داری قائم نہ کر سکے اور 29 کے مجموعے پر اوپننگ جوڑی ٹوٹ گئی، آؤٹ آف فام مارٹن گپٹل فائنل میں بھی خاطر خواہ کارکردگی پیش نہ کر سکے اور صرف 19 رنز پر ہی چلتے بنے۔
New Zealand manage 241/8 – their batters were not allowed to build on starts, with Nicholl's 55 the highest of the innings.
Who is on top at the halfway stage? #WeAreEngland | #CWC19 | #BackTheBlackCaps pic.twitter.com/blUCF1D2yL
— ICC (@ICC) July 14, 2019
ون ڈاون آنے والے کین ولیمسن اور اوپنر نکولس ہینری کے درمیان 74 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم کپتان ولیمسن 30 رنز بناکر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوگئے جب کہ روس ٹیلر صرف 15 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور نکولس بھی 55 رنز پر ہمت ہار گئے۔
کیوی ٹیم کے دونوں آل راؤنڈرز اہم میچ میں بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے، جمی نیشام 19 رنز بناکر پویلین لوٹے اور کولن ڈی گرانڈ 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ وکٹ کیپر بیٹسمین ٹام لیتھم 47 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے لیام پلنکٹ اور کرس ووکس نے 3،3 جب کہ جوفرا آرچر اور مارک ووڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
The only team to successfully defend less than 241 to win a Men's Cricket World Cup final were India in #CWC83
Can New Zealand capture the Kapil Dev magic?#CWC19 | #CWC19Final | #BackTheBlackCaps pic.twitter.com/qKnH6Hmoud
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) July 14, 2019
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل کی ٹیم کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ گزشتہ ورلڈ کپ کا فائنل اور اس بار کا فائنل بہت مختلف ہے۔ دوسری جانب انگلش کپتان این مورگن کا کہنا ہے کہ ٹاس ہارنے پر کوئی مایوسی نہیں ہوئی، بادل موجود ہیں لہذا شروع میں فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، گزشتہ ورلڈ کپ کے بعد جس طرح ہماری ٹیم بنی وہ قابل تعریف ہے، ہم بہت سخت میچز کھیل چکے ہیں لہذا دباؤ نہیں ہے۔
ایونٹ کے لیگ میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 119 رنز سے شکست دی تھی جب کہ آج کہ میچ کی انتہائی دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ٹیموں کو لیگ میچز میں پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوچکی ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم 27 برس بعد پہلی بار ورلڈ کپ کا فائنل کھیل رہی ہے، اس سے قبل انگلش ٹیم 1979، 1987 اور 1992 میں ٹرافی کے قریب پہنچ کر خالی ہاتھ رہ گئی تھی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی اب تک ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں ناکام رہی ہے، 2015 میں نیوزی لینڈ کی ٹیم فائنل میں پہنچی تو تھی تاہم ٹائٹل آسٹریلیا نے اپنے نام کیا تھا۔