10

امریکا نے پاکستان اور بھارت کی جانب سے کرتارپور راہداری منصوبے کا خیرمقدم کیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا نے پاکستان اور بھارت کی جانب سے سکھ یاتریوں کی سہولت کے لئے کرتارپور راہداری منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے۔

امریکہ کے محکمہ خارجہ کی ترجمان نے واشنگٹن میں ایک پریس بریفنگ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ یہ یقینا اچھی خبرہے اور ہم اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایسے ہر اقدام کی مکمل حمایت کریں گے جس سے پاکستان اور بھارت کے عوام کے درمیان روابط کو فروغ حاصل ہو۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں