کراچی میں یونیورسٹی پروفیسر رضا علی کی اہلیہ کا قتل ٹارگٹ کلنگ تھا، پولیس

کراچی (ڈیلی اردو) کراچی میں 3 روز قبل این ای ڈی یونیورسٹی کے پروفیسر کی بیوی کے قتل کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ نکلا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے سینیئر پروفیسر ڈاکٹر رضا علی خان کی اہلیہ کے قتل کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے، پولیس نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دے دیا۔

تحقیقاتی حکام کے مطابق قاتل نے گاڑی میں بیٹھ کر خاتون کو گولی ماری۔ کراچی میں تین روز قبل یونیورسٹی کے پروفیسر کی بیوی کے قتل کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ نکلا۔

پولیس کے مطابق 15جولائی کو گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان نے گاڑی میں فائرنگ کر کے شازیہ خان نامی خاتون کو قتل کر دیا تھا۔

پولیس نے واقعے کو پہلے ڈکیتی مزاحمت بتایا لیکن تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ملزمان نے گاڑی سے قیمتی اشیاء اٹھائیں اور نہ ہی خاتون کے پرس کو ہاتھ لگایا جس پر پولیس نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دے دیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں