18

ایران امریکا کشیدگی: ایران نے امریکی جنگی بحری بیڑے کی ویڈیو جاری کردی

تہران (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی) ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکی جنگی بحری بیڑے یو ایس ایس باکسر کی ڈرون سے بنائی گئی ویڈیو جاری کردی ۔

ایران کا کہنا ہے کہ ایرانی ڈرون نے آبنائے ہرمز میں امریکی بحری بیڑے یو ایس ایس باکسر کی ویڈیو بنائی اور کامیابی سے واپس لوٹ آیا۔

ایران نے کہا کہ آبنائے ہرمز اور خلیج فارس میں غیر ملکی فورسز بالخصوص امریکا، برطانیہ جیسی دہشتگرد فورسز کی نقل و حرکت مانیٹر کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔

دوسری جانب امریکا نے ایک بار پھر کہا کہ ایرانی ڈرون مار گرایا گیا، اس میں کوئی شک نہیں ہے۔

واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں ایرانی ڈرون مار گرانے کا دعوی کیا تھا تاہم ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کے پاس ڈرون گرائے جانے کی کوئی اطلاع نہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں