بلوچستان: پاکستانی سرحد کے قریب ایرانی فورسز پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید، 2 زخمی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک/ نیوز ایجنسی) ایران میں بلوچستان کی سرحد کے نزدیک دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے پاسداران انقلاب کے 2 محافظوں کو شہید کردیا جبکہ 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

ایرانی سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق صوبہ بلوچستان کے بارڈر کے نزدیک ایرانی علاقے میں دہشت گردوں نے پٹرولنگ پر مامور پاسداران انقلاب کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔

https://twitter.com/helmetmaaroufi/status/1152930976584089602?s=19

سرکاری ٹیلی وژن کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم جیش العدل نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

https://twitter.com/malekraisi_obid/status/1152876844397596672?s=19

یاد رہے کہ رواں برس فروری میں بھی پاسداران انقلاب کے اہلکاروں کو لے جانے والی گاڑی پر عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ نے خودکش حملہ کیا تھا جس میں پاسداران انقلاب کے 27 محافظ شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں