نارووال (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع نارروال کے شہر ظفروال میں مدرسے کے قاری نے 13 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا، علاقے کے لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
میڈیکل رپورٹ میں بھی زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔
درندگی کا واقعہ نواحی گاوں وڈھالہ میں پیش آیا، تیرہ سالہ لڑکے کو رات گیارہ بجے قاری نے مدرسے میں بلایا اور زیادتی کا نشانہ بنا دیا، واقعے کے بعد مشتعل لوگوں نے قاری کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بھی بچے سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی، متاثرہ بچے کے والدین نے قاری کے خلاف قرار واقعی سزا کا مطالبہ کر دیا