کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور تین افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے جبکہ ان کے جسموں پر گولیوں کے نشانات ہیں۔ جنھیں شدید جسمانی تشدد کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔
انتظامیہ کے مطابق یہ لاشیں منگل کو دوپہر کے وقت پنجگور کے علاقے سے جو لاشیں ملی ہیں وہ ناقابل شناخت ہیں۔’نامعلوم افراد نے انہیں گولیاں مار کر قتل کرنے کے بعد ان کی لاشیں اس علاقے میں پھینک دی۔‘
تینوں افراد کی لاشوں کو پنجگور ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے دو افراد کی عمریں 40 اور 45 سال کے لگ بھگ ہے جبکہ ایک لاشیں نوجوان کی ہیں۔