11

خلیجی خطے میں ایران کے دو ڈرون طیارے مار گرائے: امریکی جنرل کا دعویٰ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کینتھ میکنزی نے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ ہفتے امریکی بحری جنگی جہاز نے خلیجی خطے میں ایران کے دو ڈرون طیارے مار گرائے۔

جنگی بحری جہاز ‘یو ایس ایس باکسر’ پر موجودگی کے دوران ٹی وی چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ نے ایک سفر میں ایران کے دو ڈرون طیارے مار گرائے۔

انہوں‌نے مزید کہا کہ اس وقت صورت حال کافی پیچیدہ ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ہم نے ایران کے دو ڈرون مار گرائے۔ ہوسکتا ہے کہ دو سے بھی زیادہ ہوں مگر دو طیاروں کے گرائے جانے کا یقین ہے۔

‘سی بی ایس’ ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے جنرل میکنزی کام مزید کہنا تھا کہ ایران کا ایک ڈرون طیارہ امریکی راڈار سے غائب ہوگیا جب کہ دوسرے کو پانی میں‌ مار گرایا گیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں ایران کا ایک بغیر پائلٹ ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا مگر ایران نے اپنے کسی طیارے کے مار گرائے جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ لگتا ہے کہ امریکا نے غلطی سے اپنا ہی ڈرون مار گرایا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کاایک ڈرون طیارہ وارننگ کو نظرانداز کرکے جنگی جہاز کے ایک ہزار میٹر قریب پہنچ گیا جسے مار گرایا گیا تھا۔ ایران کا ایک ڈرون طیارہ ‘یو ایس باکسر’ پرموجود اہلکاروں‌ نے نشانہ بنایا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں