صنعاء + ریاض (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) یمن کے حوثی باغیوں نے کہا ہے کہ انہوں نے سعودی ائیر بیس پر جمعرات کی صبح ایک ڈرون حملہ کیا ہے۔
چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے کا ہدف شاہ خالد ائیر بیس تھا جو کہ جنوبی مشرقی علاقے میں واقع ہے۔
حوثیوں کے ترجمان یحیی السریع کا کہنا ہے کہ یمنی حوثی ملیشیا کے ڈرون “قاصف k2” نے سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے صوبے عسیر کے ملک خالد ایئر بیس کو نشانہ بنایا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک خالد ایئر بیس پر یہ دوسرا حملہ ہے۔
یحیی سریع نے کہا کہ یہ حملہ سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں کیا گیا جس میں اس ایرپورٹ پر اپنے اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔ انھوں نے کہا کہ اس ڈرون حملے میں قاصف دو کے، نامی ڈرون طیارے کا استعمال کیا گیا جس کے بعد ملک خالد ایرپورٹ کو بند کر دیا گیا۔ ان ڈرون حملوں میں ملک خالد ایئرپورٹ کے ریڈار سسٹم، ہتھیاروں کے گودام اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
ملک خالد ایرپورٹ جنوبی سعودی عرب کے صوبے عسیر کے علاقے خمیس مشیط کے قریب واقع ہے اور یہ ایرپورٹ یمن پر جارحیت کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے آل سعود حکومت کا ایک اہم ترین فوجی ہیڈکوارٹر شمار ہوتا ہے۔
دوسری جانب امریکی سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی الملکی نے کہا ھے کہ حوثی باغیوں کے دعو ے میں کوئی حقیقت نہیں اور اس حوالے سے تمام میڈیا رپورٹس بے بنیاد اور من گھڑت ہے، انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ڈرون اپنے ہدف کو ٹارگٹ کرنے سے پہلے انٹر سپٹس اور تباہ کیاگیا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے یمن میں باغیوں کے خلاف جنگ شروع کی ہے۔