امریکا میں ‏پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نعمان سلیمی کا بہیمانہ قتل

واشنگٹن + جہلم (ڈیلی اردو + نمائندہ ڈیلی اردو) امریکہ میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کوقتل کرکے گاڑی چوری کرلی گئی، لاش بروکلین سٹریٹ پر ملی۔

امریکی میڈیا کے مطابق قتل ہونیوالے نوجوان ٹیکسی ڈرائیور نعمان سلیمی کی 29 برس تھی اوراس کی لاش بروکلین سٹریٹ پر ملی ہے ۔ نعمان سلیمی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ قتل کے بعد اس کی گاڑی چوری کرلی گئی ہے۔

امریکی پولیس نے نعمان سلیمی کو قتل کرنیوالے کی نشاندہی کرنے پر پانچ ہزار ڈالر کا انعام مقرر کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے 29 سالہ پاکستانی نژاد امریکی شہری نعمان سلیمی کو امریکہ کے شہر مشرقی نیو یارک کے علاقہ بروکلی سٹریٹ میں نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا۔

امریکی پولیس کے مطابق نوجوان کی لاش جمعہ کی رات 3 بجے ولیمسن ایونیو اور اٹلانٹک ایونیو مشرقی نیو یارک سے ملی ہے ، نعمان سلیمی کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا ہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

نعمان سلیمی کا تعلق جہلم کے چشتیاں محلہ سے ہے اور ریاض سلیمی کا بیٹا ہے، نعمان سلیمی اپنے والدین، 2 بھائیوں اور 3 بہنوں کے ہمراہ 2003ء میں امریکہ منتقل ہوا تھا اور وہاں ٹیکسی چلاتا تھا۔

نعمان سلیمی کے والد ریاض سلیمی نے امریکہ سے بذریعہ ٹیلی فون نمائندہ ڈیلی اردو کو بتایا کہ نعمان ٹیکسی سروس سے ملازمت ختم کر کے دوا ساز کمپنی میں نوکری شروع کرنے والا تھا جبکہ ہم اس کی شادی کی تیاریاں بھی کر رہے تھے۔ نعمان کا بٹوا قتل سے چند بلاک چھوڑ کر ملا ہے اور نامعلوم افراد نعمان کو قتل کرنے کے بعد گاڑی بھی لے کر فرار ہو گئے ہیں۔

ٹیکسی سروس کے ترجمان نے امریکہ میڈیا کو بتایا کہ نعمان نے ریسورٹ کسینو سے آخری سواری کو بٹھایا تھا اور کے بعد سے ہمارا اس سے رابطہ نہیں ہو سکا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں