کابل (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی) افغانستان کے جنوبی صوبے فراہ میں قندھار ہرات ہائی وے پر نصب بم دھماکے کے نتیجے میں 34 مسافر شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق دھماکا قندھار ہرات ہائی وے میں سڑک کے کنارے بم دھماکے سے 34 افراد چل بسے جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ عینی شاہدین کے مطابق شہدا میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
افغان نیوز ایجنسی خامہ پریس کے مطابق بم دھماکے میں بس میں سوار افراد نشانہ بنے۔ مسافر بس کو یہ حادثہ ہرات قندھار شاہراہ پہ اب خرما کے مقام پہ پیش آیا۔
افغان حکام کے مطابق ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 30 سے زائد مسافر شہید اور 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق طالبان دہشت گردوں کے حملے میں 34 مسافر شہہد اور 17 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ 10 زخمی مسافروں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے جس سے شہادتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
— Ministry of Interior Affairs- Afghanistan (@moiafghanistan) July 31, 2019
افغان سیکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ شہدا میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، تاہم انہوں نے ان کی تعداد نہیں بتائی۔ ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے بھی بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
د هرات کندهار ترمنځ د مسافر وړونکي بس په حادثه کې د مرګ ژوبلې په اړه د اسلامي امارت د تسلیت پیغام https://t.co/IHH8VM9Qv5 pic.twitter.com/slasBl0Fvy
— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) July 31, 2019
دوسری جانب افغان طالبان نے بس پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی