واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) وائٹ ہاؤس نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے امریکا میں داخلے پر پابندی اور اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کردیا۔
امریکی وزیر خزانہ اسٹیون ایمنیوچن نے ایک بیان میں کہا کہ جواد ظریف کے بین الاقوامی سفر پر بھی پابندیوں کی کوشش کی جائے گی، امریکا میں ان کے کوئی اثاثے ہیں تو منجمد کیے جائیں گے۔
امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ جواد ظریف ایرانی سپریم لیڈر کے غیر محتاط ایجنڈے پر عمل کررہے ہیں اور وہ دنیا بھر میں ایرانی حکومت کے بنیادی ترجمان ہیں۔
اسٹیون ایمنیوچن نے کہا کہ امریکا ایرانی حکومت کو واضح پیغام بھیج رہا ہے کہ اس کا حالیہ رویہ ناقابل قبول ہے۔
واضح رہے کہ کچھ عرصے سے امریکا اور ایران میں کشیدگی جاری ہے