17

قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

یروشلم + غزہ (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید جبکہ حماس کے ٹھکانوں پر ماٹر گولے داغے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق غزہ کے جنوب میں جھڑپ کے دوران ایک فلسطینی کو گولی مار کر قتل کر دیا اور 3 فوجی زخمی ہو گئے۔

پریس ریلیز کے مطابق ایک فلسطینی نوجوان نے غزہ کے جنوب میں سرحدی پٹّی کی خار دار تاروں سے اندر آ کر اسرائیلی فوجیوں پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں 3 اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے جوابی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان چل بسا۔ اس واقعے کے بعد حماس کے ایک مقام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

عینی شاہدوں کے مطابق خان یونس کے علاقے حزیٰ سے پہلے دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں اور اس کے بعد علاقے میں 2 راکٹ پھینکے گئے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں