بینکاک (مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں مختلف مقامات پر ابتک چھ بم دھماکوں میں 4 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق تھائی پولیس کا کہنا تھا کہ وہ دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کی آواز سرکاری دفتر اور وسطی بینکاک کے دیگر مقامات پر سنی گئی۔
UPDATE: Six bombs exploded across three locations in #Bangkok, say police. One unexploded device was also recovered https://t.co/yocVtG9Myt #BangkokBlasts pic.twitter.com/mQAfl9aOLp
— CNA (@ChannelNewsAsia) August 2, 2019
یہ دھماکے ایسے موقع پر ہوئے ہیں جب جنوب مغربی ایشائی ممالک کی تنظیم آسیان کی سیکیورٹی سمٹ کے لیے کئی علاقائی رہنما، سفارت کار اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھی بینکاک میں موجود ہیں۔
تھائی لینڈ کے وزیر اعظم نے فوری طور پر ان واقعات کی تحقیقات کرنے اور ان میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ بینکاک خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر ایوسی ایشن آف جنوب مغرب ممالک (آسیان) اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے جہاں آسیان کے وزرائے خارجہ اور عالمی قوتیں بشمول امریکا، چین اور روس کے ہم منصب شرکت کر رہے ہیں۔
09.50 น. เจ้าหน้าที่ชุดอีโอดีและเจ้าหน้าที่ตำรวจ เข้าตรวจสอบและปิดกั้นพื้นที่เกิดระเบิดบริเวณหน้าอาคารมหานคร ใกล้บีทีเอสช่องนนทรี เพื่อหาหลักฐานเพิ่มเติมและตรวจสอบความเชื่อมโยงเหตุระเบิดที่ศูนย์ราชการ แจ้งวัฒนะ, ระเบิดย่านพระราม 9 และไฟไหม้ย่านประตูน้ำ #ThaiPBSnews pic.twitter.com/lkZjI5FUj7
— Thai PBS News (@ThaiPBSNews) August 2, 2019
سینئر پولیس افسر کا کہنا تھا کہ بظاہر گھریلو ساختہ بم سوان لوانگ ضلع میں پھٹا جس کے نتیجے میں 2 خاکروب زخمی ہوئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز تھائی پولیس کا کہنا تھا کہ اجلاس کے مقام کے قریب انہیں 2 بم ملے تھے۔