سی ٹی ڈی کی راولپنڈی میں کارروائی، دہشت گرد گرفتار

اسلام آباد (ش ح ط) سی ٹی ڈی نے راولپنڈی میں کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد ثاقب سعید کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار دہشت گرد اڈیالہ جیل کے قریب اہم دفتر کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان سے ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم سے بارودی مواد، آئی اے ڈیز اور بم بنانے کا سامان برآمد کر کے تھانہ سی ٹی ڈی راولپنڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں