9

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملہ، گاڑی تباہ، علاقے میں جنگی طیاروں کا گشت جاری

سرینگر (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی) مقبوضہ کشمیر کے بھارتی فوج پر حملے کے نتیجے میں اہلکار ہلاک اور گاڑی تباہ ہوگئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع شوپیاں کے علاقے پنڈ شانہ ویہل میں تلاشی اور محاصرے کے دوران حملے میں دونوں فوجی شدید زخمی ہو گئے تھے۔

ادھر ضلع پلوامہ کے علاقے زاہد باغ میں سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرانے سے بھارتی فوج کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔ بھارتی فورسز نے پلوامہ کے کئی علاقوں میں رات کے وقت گھروں پر چھاپوں کے دوران متعدد نوجوانوںکو گرفتار کر لیا۔

علاوہ ازیں بھارتی پولیس نے اسلام آباد قصبے سے معروف صحافی قاضی شبلی کو گرفتار کرلیا۔ مقامی صحافی کے مطابق انتظامیہ نے قاضی شبلی کو عدالت میںپیش نہیں کیا۔ قاضی شبلی کشمیر کے بارے میں اپنی غیر جانبدارنہ تحریوں کے باعث مشہور ہیں ۔وہ آزادی پسند رہنما قاضی احمد یاسر کے بھائی ہیں۔ قاضی یاسر پہلے ہی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت غیر قانونی طورپر نظربند ہیں۔

پاکستان کی سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی کے مطابق بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مزید فورسز اہلکاروں کی تعیناتی کے بعد فوج اور فضائیہ کو بھی مقبوضہ علاقے اور کنٹرول لائن پر ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ بھارتی ائر فورس کے جنگی طیاروں جمعرات کی شام سے مقبوضہ کشمیر کی فضائوں میں گشت کر رہے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں