وزیراعظم نے پتوکی میں صفدر عباس کرمانی کی ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان نے پتوکی کے قریب ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے پتوکی میں ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لیا ہے اور آئی جی پنجاب سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہونے والوں کو فوری انصاف مہیا کیا جائے، وزیراعظم آفس نے مقتولہ صنم زہراکی والدہ سے براہ راست رابطہ بھی کیا ہے،صنم زہرہ کی والدہ نے وزیراعظم سے انصاف کی اپیل کی تھی۔

واضح رہے کہ چھبیس جولائی کو پتوکی کے نواحی علاقے حبیب آباد شیرگڑھ روڈ پر نامعلوم افرادنے میاں، بیوی اور بچی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا، مقتولین میں 35 سالہ سید صفدر عباس کرمانی، ان کی اہلیہ صنم زہرہ اور پانچ سالہ عرویٰ بتول کرمانی شامل تھی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں