کوئٹہ (ڈیلی اردو) دہشت گردوں کی سرکوبی میں مصروف حساس اداروں نے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچالیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مچھ کے قریب سیکیورٹی فورسز نے ریلوے ٹریک سے دھماکا خیز مواد برآمد کرکے ناکارہ بنادیا ہے، حکام کے مطابق ریلوے ٹریک کے نیچے نصب کیے جانے والے دھماکا خیزمواد کے ساتھ سات راکٹ بھی جوڑے گئے تھے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکہ خیز مواد ناکارہ بنایا، ناکارہ بنائے گئے بم دیسی ساختہ ہے، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔