11

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا

سری نگر (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہدا کی تعداد تین ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں آپریشن کیا جہاں بارہ مولا اور پندوشنان کے علاقوں میں 2 کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں شہباز وانی اور منظور شامل ہیں۔

بھارتی فوج نے گزشتہ روز بھی پندوشان کے علاقے میں ایک نوجوان زینت الاسلام کو شہید کیا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں