امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر الپاسو میں شاپنگ سینٹر کے باہر فائرنگ، 20 افراد ہلاک، 40 زخمی

ٹیکساس (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) امریکی ریاست ٹیکساس کے شاپنگ مال وال مارٹ میں نامعلوم حملہ آور کی اندھا دھند فائرنگ سے 20 افراد ہلاک اور 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی ٹی وی این بی سی کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں میکسیکو کی سرحد کے قریب واقع شہر الپاسو میں ایک شاپنگ مال وال مارٹ میں نامعلوم حملہ آور نے کلاشنکوف لیکر داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے

پولیس کی جانب سے کلیئرنس آپریشن جاری ہے جبکہ 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لینے کادعویٰ کیا گیا ہے ۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں