سری نگر (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت انسانی تاریخ کا بڑا نسل کش آپریشن شروع کرنے جارہا ہے، اگر ہم مرگئے اور تم خاموش رہے تو اللہ کے آگے جواب دینا پڑے گا۔
یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی۔ سید علی گیلانی نے بھارتی فوج کے نہتے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر خاموش رہنے والے دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو پیغام دیا ہے کہ بھارت انسانی تاریخ کا بڑا نسل کش آپریشن شروع کرنے جارہا ہے۔ اگر ہم مر گئے اور تم خاموش رہے تو اللہ کے آگےجواب دینا پڑے گا۔
https://twitter.com/sageelani/status/1157651337498320896?s=19
سید علی گیلانی نے خطہ ارض پر رہنے والے تمام مسلمانوں کے نام اپنے پیغام میں واضح کیا کہ یہ ٹوئٹ ہماری جان بچانے کا پیغام ہے اور اسے ایس او ایس کے طور پر لیا جائے، اللہ ہم سب کی حفاظت کرے۔