واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا میں 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کا ایک اور واقعے میں 10 افراد ہلاک اور 19 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکا میں چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریاست اوہائیو کے علاقے ڈیٹن میں ایک بار کے باہر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور دیگر 19 افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہے۔
اس سے قبل ٹیکساس کےشہر الپاسو میں فائرنگ واقعے میں 20 افراد ہلاک اور درجنوں افراد زخمی ہوئے تھے۔