قاہرہ (ڈیلی اردو) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں نیشنل کینسرانسٹی ٹیوٹ کے باہر دھماکے میں 19 افراد شہید اور 32 زخمی ہو گئے۔ سیکورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصری وزارت صحت نے بتایاکہ نشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ کے باہر مخالف سمت سے آنے والی کار میں سوار خود کش حملہ آور نے تین گاڑیوں کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوا۔
دھماکے کے نتیجے میں ہر طرف دھواں پھیل گیا جبکہ 19 افراد موقع پر چل بسے اور 32 زخمی ہو گئے۔
سیکورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جبکہ دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔