بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گرفتار کر لیا

سرینگر (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) قابض بھارتی فورسز نے محبوبہ مفتی کے بعد مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ کو بھی گرفتار کرلیا ہے، عمر عبد اللہ اور محبوبہ مفتی کو ایک روز قبل گھروں میں نظر بند کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی قابض فورسز نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی کی گرفتاری کے بعد سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی کو گرفتار کر گیسٹ ہاؤس لے جایا گیا ہے۔ ریاست سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کی تجویز کے بعد مودی حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کچھ دیگر لیڈروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی فورسز نے ایک روز قبل مقبوضہ کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ محبوبہ مفتی اور عمر عبد اللہ کو گرفتار کرلیا تھا جس پر دونوں کشمیر رہنماﺅں نے اپنے ٹوئٹس میں کشمیریوں کو پیغام دیا تھا۔ 

سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے اپنے ٹوئٹ میں کشمیریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نہیں جانتے کہ ہمارے ساتھ کیا ہونیوالا ہے لیکن میں اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہوں کہ اللہ قادر مطلق کی طرف سے جو بھی منصوبہ بندی کی جاتی ہے وہ ہمیشہ بہتر ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم شائد اللہ کی حکمتوں کودیکھ نہ پائیں لیکن ہم کو ان میں شک نہیں کرنا چاہئے۔ اللہ کرے کہ آپ سب کیلئے بہتری ہو، آپ محفوظ اور پرسکون رہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں