مقبوضہ کشمیر میں غیر آئینی اقدام کے بعد پاکستان کی اہم ترین تعمیرات بھارت کے نشانے پر

مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو ختم کرنے بعد کے بھارت پاکستان کے سرحدی علاقوں اور اہم تنصیبات کو بھی نشانہ بنانے لگ گیا ہے۔

نیلم جہلم پراجیکٹ نوسدہ پولیس کا بروقت ایکشن،گشت ڈیوٹی کے دوران انڈین آرمی کی جانب سے فائر کیے گئے 2 کلسٹر بم برآمد۔ انسپکٹر سیکورٹی کی بروقت اطلاع، ایس پی عبدالرشید مغل نے حکام بالا کو آگاہ کر دیا۔پاک فوج کے دستے بھی موقع پر پہنچ گئے۔

نیلم جہلم پولیس نے متاثرہ علاقہ اپنی تحویل میں لے لیا۔ گارڈ نصب، پولیس کی الرٹ ڈیوٹی پر عوامی حلقوں کا ایس پی عبدالرشید مغل اور انکی پوری ٹیم کو خراج تحسین۔عوام کے جان ومال کے تحفظ پر حکومت وقت سے پولیس کی حوصلہ افزائی کی اپیل۔30تاریخ کو انڈین آرمی کی جانب سے کی جانیوالی فائرنگ کے دوران ایس پی عبدالرشید مغل نے اپنی نگرانی میں میں چائینیز/فارمرز کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

رواں ہفتہ پاک بھارت سنگین کشیدگی کے دوران انڈیا کی طرف سے کلسٹر بم سے سویلین آبادی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے پیش نظر متاثرہ علاقہ نوسدہ نوسیری اور اسکے اطراف میں ایس پی نیلم جہلم عبدالرشید مغل کی خصوصی ہدایت پر سیکورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا اور گشت کو 24 گھنٹے مطابق ایس او پی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی تھی دوران گشت انسپکٹر سیکورٹی منظور احمد، حوالدار محمد امتیاز، اظہر الدین بابر نے نوسدہ نوسیری بازار کے قریب سے 2 کلسٹر بم برآمد کر لیے جسکی بروقت اطلاع اعلیٰ حکام کو دی گئی اور ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ ایریا کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے پولیس گارڈ نصب کر دی گئی۔

اس موقع پر ایس پی نیلم جہلم پراجیکٹ عبدالرشید مغل نے کہا ہے کہ انڈیا ایسی بزدالانہ کارروائیوں سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو سبوتاژ نہیں کر سکتا ہے اور شہریوں کو ایسی کسی بھی مشکوک چیز کے نظر آنے کی فوری اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں